لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
آپریشن غضب للحق جاری: افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں نے محسن نقوی سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور زخمی ہاکی پلیئرز کا علاج بھی پی سی بی کرائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی سی بی ہاکی پلیئرز سے پہلے کی طرح تعاون جاری رکھے گا۔
ملاقات کے بعد ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور کپتان عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بھرپور سپورٹ پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی سپورٹ سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔