تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
چین کی ایران پر حملوں کی مخالفت، حملے فوری روکنےکا مطالبہ
ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو نے اپنی جنگ میں امریکا کو پھنسا دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے کی جنگ میں امریکا کے 100 ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں ۔ عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہے تو ہم نے طویل تیاری کر رکھی ہے ۔
عباس عراقچی نے جزیرہ قشم پر پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر امریکی حملے کو جرم قرار دیا اور کہا کہ اس حملے سے 30 دیہات میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے انفرااسٹرکچر پر حملہ خطرناک اقدام ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے ۔