بالی وڈ کے معروف فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت فلمی صنعت میں وفاداری نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے فلمی دنیا اور اداکاروں کے بدلتے ہوئے رویوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا دورانِ حراست مبینہ تشدد پر پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع
کرن جوہر نے اداکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہر دو سال بعد لوگ ایک ایجنسی چھوڑ کر دوسری ایجنسی میں منتقل ہو رہے ہیں کیونکہ وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں میں یہ خیال پیدا ہو چکا ہے کہ وہ ایک ہی جگہ جڑ کر رہ گئے ہیں، اسی لیے کوئی بھی اس بزنس میں ایماندار نہیں رہا اور اداکار مسلسل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہتے ہیں۔
کرن جوہر نے اس موقع پر یہ انکشاف بھی کیا کہ ماضی میں ان کی چال ڈھال اور آواز لڑکیوں کی طرح تھی، جس کی وجہ سے انہیں مردوں کی طرح چلنے اور بولنے کے لیے باقاعدہ کلاسز لینا پڑیں۔
کسی کا نام لیے بغیر فلم ساز نے مزید کہا کہ آپ اپنی زندگی کے دو سال کسی ٹیلنٹ کو نکھارنے اور اسے ابھارنے پر لگاتے ہیں لیکن پھر وہی شخص اچانک کہیں اور چلا جاتا ہے۔ بعد میں جب انہیں نئی جگہ پسند نہیں آتی تو وہ دوبارہ واپس آنا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کا یہ تبصرہ اداکارہ جھانوی کپور کے دھرما پروڈکشنز چھوڑ کر کلیکٹو آرٹسٹ نیٹ ورک میں منتقل ہونے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔