PM Apna Ghar Program

پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف

0

پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے ہیں، برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں خبردار کردیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پولٹری فارمز میں اینٹی بایوٹکس کے زیادہ استعمال سے ایسے خطرناک جراثیم پھیلنے کا خدشہ ہے، جن پر عام اینٹی بایوٹکس کا اثر کم یا ختم ہوجاتا ہے۔
تیاری ناکافی ہے،27 ستمبر کو لانگ مارچ ملتوی کیا جائے، پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی قیادت سے درخواست
2023 میں دیہی پنجاب میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق 60 فیصد پولٹری فارمز میں بغیر نسخے کے اینٹی بایوٹکس استعمال کی گئیں، جبکہ تقریباً نصف فارمز میں مرغیوں کی افزائش کے لیے بھی یہ ادویات استعمال کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض کمپنیاں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مرغیوں کی خوراک میں بھی اینٹی بایوٹکس شامل کرتی ہیں۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اینٹی بایوٹکس کے بے دریغ استعمال سے مزاحم جراثیم کے زندہ رہنے اور افزائش پانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.