صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوارن پیش آنیوالا خوفناک واقعہ سنا دیا

صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوارن پیش آنیوالا خوفناک واقعہ سنا دیا

0

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے جیو نیوز کے کامیڈی شو ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے سیٹ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنایا۔

میٹا کا ’میسنجر ایپ‘ مکمل طور پر بند کرنے فیصلہ

صبا قمر نے کہا کہ ڈرامہ ‘معمہ’ کی شوٹنگ چل رہی تھی ہم سب سیٹ پر موجود تھے، میرا میک اپ آرٹسٹ نماز کے لیے وضو کر رہا تھا تو اسے اچانک کسی نے پیچھے سے زور سے مارا جس کے بعد پورا سیٹ ہی ڈر گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جنات پر یقین رکھتی ہوں، شاید ہم جنات کی جگہ پر موجود تھے اور انہیں ہم سے پریشانی ہو رہی ہو، اس واقعے کے بعد تمام آرٹسٹ ڈر گئے تھے، ہم نے ڈرامے کا 60 فیصد حصہ مکمل کر لیا تھا تو آرٹسٹ کہنے لگے کہ ہمیں لوکیشن چینج کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اب جتنی محنت میں اس ڈرامے پر کر چکی تھی تو میں نے کہا اب چاہے کچھ بھی ہو میں شوٹنگ مکمل کروا کر ہی جاؤں گی، مجھے نہیں لگتا انسان سے بڑا کوئی شیطان ہوتا ہے، مجھے جن بھوتوں سے ڈر نہیں لگتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.