گزشتہ ماہ عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا۔
امریکی سینیٹر کی غزہ میں اسرائیل کیجانب سے فلسطینی بچوں کے قتل عام کی کھل کر حمایت
گریڈ 20 کے افسر پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پیر محمد شاہ کو گل پلازہ سانحہ کے بعد ٹریفک کا انتظام نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ سانحہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے باعث 79 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 1000 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئی تھیں۔