سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رانا شوکت نے اپنی ہی جماعت کے اراکین شارق جمال اور اقبال محسود پر قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کر دیے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا شوکت نے اپنی ہی جماعت کے شارق جمال اور اقبال محسود پر قتل کی دھمکیوں کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ تھانے کی پولیس بلاکر ان کی ایف آئی آر درج نہیں کراتی تو ان کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔
امریکی سینیٹر کی غزہ میں اسرائیل کیجانب سے فلسطینی بچوں کے قتل عام کی کھل کر حمایت
رانا شوکت کے بیان پر ایکشن لیتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے فوری طور پر پولیس کو ایوان میں طلب کر لیا جبکہ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو مداخلت کرنے اور معاملہ حل کرانے کا مشورہ بھی دیا۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے رانا شوکت کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تاہم اس حوالے سے شارق جمال نے دعویٰ کیا کہ یہ آپس کا معاملہ تھا جو حل ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔