ڈیل مسترد کرنے کی بات پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے وضاحت کر دی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 24 نومبر کے احتجاج کے دوران ضد سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔
رمضان کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری
رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیارات دینے کی بات کو بے معنی قرار دیا اور کہا کہ ان دونوں کو کوئی اختیار نہیں دیا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اچکزئی سے کہا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کر لیں، انہوں نے نہیں کی، ہم تو استحکام پاکستان میثاق کی پیش کش کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کر چکے ہیں۔