کورہیڈ کوارٹر پشاور میں آج امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کورکمانڈر پشاور نے شرکت کی۔
عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، بیرسٹر سلمان صفدرکا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیان
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ محاذ پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات خوشگوار رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور کابینہ کے ارکان تقریباً تین گھنٹے کور ہیڈ کوارٹر میں موجود رہے اور اس دوران لنچ بھی وہیں کیا گیا۔ لنچ کے دوران وزیر اعلیٰ نے محسن نقوی اور دیگر شرکا کے ساتھ نزدیکی گفتگو اور مصافحہ کیا۔
اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم ونسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں صوبے میں مستقل قیامِ امن اور قبائلی اضلاع کی بہتری کے لیے اجتماعی حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔