عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، بیرسٹر سلمان صفدرکا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیان

عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، بیرسٹر سلمان صفدرکا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیان

0

توشہ خانہ فوجداری کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر فرینڈ آف دی کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات تقریباً تین گھنٹے جاری رہی۔

دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے اور بانی پی ٹی آئی تک پوری رسائی دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے تک وہ مزید کچھ نہیں کہیں گے۔

اس سے قبل، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی تھی۔ سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے عمران خان کی بیرک تک رسائی کی اجازت دی تھی تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کی حالتِ زار اور دستیاب سہولیات کے بارے میں تحریری رپورٹ جمع کرائیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ 24 اگست 2023 کے حکمنامے کے تحت جو رپورٹ فراہم کی گئی تھی، اس وقت عمران خان اٹک جیل میں تھے، اس لیے اب اڈیالہ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی کی لِونگ کنڈیشن کی رپورٹ لینا مناسب ہے۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.