پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیراہتمام پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکا تھون کامیابی سے مکمل

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیراہتمام پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکا تھون کامیابی سے مکمل

0

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیرِ اہتمام پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکا تھون کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک میں آئی ٹی سمیت جدید علوم کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کے لیے یہ ہیکا تھون منعقد کیا گیا۔

ادارہ جاتی اصلاحات؛ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ اور اسکور میں بہتری

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے خطاب کرتے ہوئے جدید ابھرتی ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کوانٹم ٹیکنالوجی تیزی سے ایک تبدیلی کی قوت بنتی جارہی ہے جو مستقبل کی دنیا کو تشکیل دے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کا مقصد روایتی کمپیوٹنگ سسٹمز کی جگہ لینا نہیں بلکہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیزرز اینڈ آپڑانکس ڈاکٹر منظور اکرم نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد ٹیکنالوجی پر آگاہی پیدا کرنا اور عالمی چیلنجز کے حل کے لیے کوانٹم الگورتھمز تیار کرنا تھا۔

ہیکا تھون میں کوانٹم الگورتھمز استعمال کرتے ہوئے ٹی بی کی جلد تشخیص کے لیے حل تیار کرنے والی ٹیم کو 8 لاکھ روپے نقد کا پہلا انعام دیا گیا۔

ایونٹ کے اختتام پر شرکاء نے ابھرتی ٹیکنالوجیز میں سائنسی مہارت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.