اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے چالان کا قانونی عمل مکمل کر لیا۔
بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
شہباز شریف کا شکریہ جنہوں نے پاک بھارت میچ کو یقینی بنایا: سری لنکن صدر
پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو بتایا کہ ایک دو روز میں چالان جمع کر دیا جائے گا اور کراچی میں ڈائریکشن کیسز میں پیش ہونے کے بعد عدالت کیس کی کارروائی شروع کرے گی۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا پر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔