سربراہ پاک بحریہ کے کا سرکاری دورہ ملائیشیا، آپریشنل تعاون بڑھانے پر اتفاق

سربراہ پاک بحریہ کے کا سرکاری دورہ ملائیشیا، آپریشنل تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی بحری سیکیورٹی اور بحری سفارت کاری کے عزم کی عکاسی کرتے ہوئے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات کی۔

دورے کا آغاز رائل ملائشین نیوی ہیڈ کوارٹرز سے ہوا، جہاں رائل ملائشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری (ڈاکٹر) ذوالحلمی بن اثنین نے ایڈمرل نوید اشرف کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تیزی سے بدلتے ہوئے پیچیدہ بحری ماحول میں تزویراتی نقطہ نظر کو ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلوچستان کے بحرانوں کو ایک ہی طریقے سے حل کرنیکی کوشش کرکے ہم غلطی کررہے ہیں: رانا ثنا

دونوں سربراہان نے آپریشنل تعاون بڑھانے، استعداد کار میں اضافے اور ابھرتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے خلاف مربوط ردعمل پر اتفاق کیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں پاک بحریہ کی مسلسل شرکت کے ذریعے علاقائی استحکام میں کردار پر روشنی ڈالی اور اعادہ کیا کہ پاکستان خطے کی سلامتی کے لیے ایک ذمہ دار بحری ریاست کے طور پر اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے نیشنل ہائیڈروگرافک سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں سینٹر کی تکنیکی صلاحیتوں اور بحری سلامتی میں کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ہائیڈروگرافی کو موثر بحری آپریشنز کی بنیاد قرار دیتے ہوئے پاکستان اور ملائیشیا کے نیشنل ہائیڈروگرافک اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تربیت اور ڈیٹا کے تبادلے میں تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مشترکہ اقدار اور دیرینہ دوستی پر مبنی پاکستان اور ملائیشیا کے بحری تعلقات عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مستحکم ہو رہے ہیں، اور ایڈمرل نوید اشرف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مربوط اور تعاون پر مبنی شراکت داری کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.