بھارت پس پردہ پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک آپریٹ کر رہا ہے: محسن نقوی

بھارت پس پردہ پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک آپریٹ کر رہا ہے: محسن نقوی

0

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ داعش اور طالبان کی تمام فنڈنگ اور ٹارگٹس بھارت فراہم کر رہا ہے، جبکہ افغانستان سے دہشت گردوں کے متعدد گروہ آپریٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پوری وضاحت کے ساتھ بتا رہے ہیں کہ کالعدم تنظیموں کو مکمل فنڈنگ اور اہداف بھارت کی جانب سے دیے جا رہے ہیں، بھارت نے ان دہشت گرد تنظیموں کو فرنٹ پر رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے گرفتاریوں میں اہم کردار ادا کیا، گرفتار ماسٹر مائنڈ کا تعلق داعش سے ہے اور وہ اس وقت ہماری حراست میں ہے، جبکہ دھماکے کی مکمل منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔

پی ٹی آئی نے زیرِ حراست قائد تک رسائی کا معاملہ اٹھایا جو متعلقہ حکام کو بھجوایا گیا: سپریم کورٹ اعلامیہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت پس پردہ رہ کر یہ کارروائیاں کر رہا ہے، آج دنیا خاموش ہے لیکن ایک دن ہر ملک دہشت گردوں کے سرپرست کے طور پر بھارت کا نام لے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے مئی کے بعد اپنا بجٹ تین گنا بڑھایا ہے اور ہمیں ان تمام امور کا علم ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ میں ناکامی کے بعد اب یہ طریقہ اختیار کر رہا ہے، بھارت چاہے اپنا بجٹ دس گنا بھی بڑھا لے ہم اسے شکست دیں گے، چاہے خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان، ہم اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جتنے بھی حملے ہوئے ان میں کوئی دہشت گرد بچ کر نہیں گیا، کمیونٹی انٹیلی جنس کو مزید بہتر بنانا ہوگا، جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارروائیوں کے باعث کئی دہشت گرد منصوبے ناکام بنائے گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ مجموعی طور پر چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بریفنگ دی جائے گی، جبکہ بی ایل اے کو عالمی سطح پر کالعدم قرار دیا جا چکا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ دہشت گردی ایک علاقائی خطرہ ہے اور دنیا کو اس پر آواز اٹھانی چاہیے، دنیا کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اگر یہ جنگ کہیں اور منتقل ہوئی تو اس کا نقصان کس کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں نائب وزیراعظم کو صورت حال پر بریف کرنے کا ارادہ ہے، جب ان کے جنازے اٹھیں گے تو وہ کہیں گے کہ یہ بھارت کر رہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنے جنازے اٹھا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.