*مردان: رشکئی انٹرچینج کے قریب ہائی ایس الٹ گئی، 3 جاں بحق، 14 زخمی*

مردان میں رشکئی انٹرچینج کے قریب ہائی ایس حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 14 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی ٹیکسلا سے پشاور جا رہی تھی، اطلاع پر مردان اور نوشہرہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔



