عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

0

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل جماعت علی شاہ اے ٹی سی میں پیش ہوئے اور اڈیالا جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو آج یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنےکا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ جماعت علی شاہ نے عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان پرزن رولز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے۔

عدالت میں پیش رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل رولز کے مطابق میڈیکل کی تمام سہولت دی جا رہی ہیں۔

دو روز قبل عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا تھا، عدالت نے آج اڈیالہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ طلب کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.