بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں اور اس دوران ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔
آزادی کشمیر کے بغیر تقسیم ہند کو ادھورا قرار دے دیا
قاسم خان نے کہا کہ عمران خان کو آزادانہ طبی سہولیات تک رسائی نہیں دی جا رہی جبکہ حکومت دانستہ طور پر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اور مختلف حکومتیں اس معاملے پر آواز اٹھائیں۔