سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: پاکستانی سفیر

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: پاکستانی سفیر

0

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

کینسر کے ہر 10 میں سے 4 کیسز کی روک تھام ممکن ہے، عالمی ادارہ صحت

ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں بریفنگ دیتے ہوئے سفیر احمد فاروق نے بتایا کہ سعودی عرب اور پاکستان دفاعی امور سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کی بدولت دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے اور اس کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت آٹھ شعبوں میں معاہدات طے پائیں گے۔ احمد فاروق نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور 2025 کے دوران تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی ورکرز سعودی عرب آئے، جبکہ اس وقت تقریباً 30 لاکھ سے زائد پاکستانی ورکرز وہاں کام کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.