پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے کو بہترین قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا ہے کہ جب سیاست کے دروازے بند ہوں تو کرکٹ کے دروازے کھل سکتے ہیں۔
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سائیکلنگ کے فروغ کیلیے بڑا اقدام
شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا افسوسناک ہے، لیکن وہ اس فیصلے میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ وقت آئی سی سی کے لیے ایک امتحان ہے کہ وہ صرف بیان بازی کے بجائے اپنے فیصلوں سے ثابت کرے کہ وہ ایک غیر جانبدار، خودمختار اور تمام رکن ممالک کے ساتھ منصفانہ رویہ رکھنے والا بورڈ ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت میں عدم تحفظ کے سبب آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، مگر آئی سی سی نے معاملہ حل کرنے کی بجائے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔
اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے ہائی وولٹیج میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔