لاہور میں بھاٹی گیٹ کے علاقے داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماں اور بیٹی دونوں کے سروں پر چوٹ کے نشانات موجود تھے، جبکہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی۔
وزیراعظم سے عمران خان سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی، جبکہ سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات موجود تھے، دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث واقع ہوئی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم ایک خاتون ڈاکٹر نے کیا، جس کے بعد رپورٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔