Gas Leakage Web ad 1

سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

0

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اس سال کن ممالک میں روزے کا دورانیہ مختصر اور کونسے میں طویل ہو گا؟

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 573 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 46 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں سونے کی قیمت 5 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 526 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار 801 روپے کی ہو گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.