Gas Leakage Web ad 1

ناسا کا نیا منصوبہ: چاند کے سفر میں عام افراد کی شمولیت، طریقہ کار جانیں

ناسا کا نیا منصوبہ: چاند کے سفر میں عام افراد کی شمولیت، طریقہ کار جانیں

0

امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلا سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک منفرد اور یادگار موقع متعارف کرایا ہے، جس کے تحت عام لوگ اپنا نام چاند تک بھیج سکتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا نے اس مقصد کے لیے باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد موصول ہونے والے نام ایک خصوصی ڈیجیٹل میموری ڈیوائس میں محفوظ کر کے چاند کی جانب روانہ کیے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا

ناسا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ نام ایک ایس ڈی کارڈ میں محفوظ کیے جائیں گے، جسے آرٹیمس دوم مشن کے دوران خلائی جہاز اورین کے ساتھ روانہ کیا جائے گا۔ یہ خلائی جہاز چاند کے گرد مدار میں گردش کرے گا، جس سے عام افراد بھی اس تاریخی مشن کا حصہ بن سکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق آرٹیمس دوم مشن کی تیاری لانچ پیڈ پر جاری ہے اور اس کی روانگی فروری میں متوقع ہے، جبکہ اس دس روزہ مشن میں چار تربیت یافتہ خلا نورد شامل ہوں گے۔

ناسا کے مطابق یہ خلائی مہم انسان کے چاند کی جانب دوبارہ سفر کے منصوبے کا اہم مرحلہ ہے، اگرچہ اس میں چاند کی سطح پر لینڈنگ شامل نہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام میں خلائی تحقیق سے دلچسپی بڑھانا اور نئی نسل کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنا ہے، تاکہ خلا کی کھوج صرف اداروں تک محدود نہ رہے بلکہ عام انسان بھی خود کو اس تاریخی سفر کا حصہ محسوس کر سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.