اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا

0

اسلام آباد میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری کو سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی رکوا کر حراست میں لیا گیا، جس کے بعد دونوں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔

امریکا نے ایران کی جانب بڑی فورس روانہ کردی، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے گرفتاری سے قبل اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں ایمان مزاری نے کہا تھا کہ وہ آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں اور اپنے مؤقف پر قائم رہیں گی، چاہے اس کے لیے جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی بھی بات پر ندامت یا پچھتاوا محسوس نہیں کیا۔

دوسری جانب ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ انہوں نے بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں کے سامنے خود کو سرنڈر کیا تھا اور وہ ان کے پاس ہی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کرنا چاہتا ہے تو وہ وہیں ایسا کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ متنازع ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا تھا اور گواہوں پر جرح کے لیے چار دن کی مہلت دی گئی تھی، جس میں پیش نہ ہونے کی صورت میں حکم ختم تصور ہونا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.