Gas Leakage Web ad 1

ارشد شریف قتل کیس آخری مراحل میں داخل، وفاقی آئینی عدالت کا جلد نمٹانے کا عندیہ

ارشد شریف قتل کیس آخری مراحل میں داخل، وفاقی آئینی عدالت کا جلد نمٹانے کا عندیہ

0

وفاقی آئینی عدالت میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کیس کے آخری مراحل میں داخل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے تمام فریقین کو پانچ روز کے اندر تحریری معروضات جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں تفتیش کا عمل کافی سست رہا ہے، تاہم عدالت اس تاخیر کی ذمہ داری فی الحال کسی پر عائد نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریری معروضات کی وصولی کے بعد عدالت اس معاملے پر مناسب حکم جاری کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

دیہات میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے کلینکس آن وہیلز کی آؤٹ سورسنگ

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو تفتیشی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں کینیا کی حکومت نے تعاون سے انکار کیا تھا، لیکن گزشتہ سال ستمبر میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جیسے ہی کینیا کی جانب سے آمادگی ظاہر کی جائے گی، پاکستانی تفتیشی ٹیم دوبارہ جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ چالان میں دو ملزمان نامزد ہیں، جبکہ کینیا میں موجود ملزمان کے بلیک وارنٹ جاری کر کے انٹرپول سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران حکومت نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم نے خود کینیا کے صدر سے رابطہ کیا ہے تاکہ تفتیش کو جلد مکمل کیا جا سکے۔ اس موقع پر عمران فاروق قتل کیس کا حوالہ بھی دیا گیا، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس کیس کی نوعیت ارشد شریف کیس سے مختلف ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت فریقین کی جانب سے تحریری جوابات جمع ہونے تک ملتوی کر دی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.