Gas Leakage Web ad 1

6.8 شدت کا شدید زلزلہ، عوام خوف سے سڑکوں پر نکل آئے

0

انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے کے قریب 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے بتایا کہ زلزلہ تلاؤد جزائر کے ساحلی علاقے میں آیا، جس کی گہرائی 77 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 7.1 بتائی ہے جبکہ اس کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔ ادارے کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.