برطانیہ اور فرانس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں ایک مشتبہ زیرِ زمین اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ بمباری انٹیلی جنس رپورٹ کی نشاندہی پر کی گئی اور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے،
ماہرین فلکیات کی رمضان المبارک، عید الفطر اورعید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی
جبکہ اس بمباری کے نتیجے میں کسی بھی شامی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ برطانوی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس کارروائی میں شامل تمام طیارے بحفاظت واپس لوٹ آئے ہیں اور واضح رہے کہ یہ اسلحہ گودام ماضی میں داعش کے زیر استعمال رہا تھا۔