ایران نے مبینہ طور پر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والا ایک غیر ملکی آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خلیجی پانیوں سے پکڑے گئے غیر ملکی آئل ٹینکر میں 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن موجود تھا۔
دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ: ہارپن داس ماڈل ولیج میں پلاٹس کی قرعہ اندازی سے متعلق وضاحت جاری
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹینکر کو قبضے میں لینے کے بعد اس کے عملے کے 16 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم حکام نے عملے کے ارکان اور آئل ٹینکر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
ایرانی حکام کی جانب سے گزشتہ ہفتے خلیج عمان میں بھی ایک غیر ملکی ٹینکر ضبط کیے جانے کی اطلاع دی گئی تھی، جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ 60 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل لے جا رہا تھا۔
اس بحری جہاز کی شناخت بھی حکام کی جانب سے ظاہر نہیں کی گئی تھی۔