Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

0

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، جبکہ این ایف سی ایوارڈ پر اگلے ہفتے اجلاس ہوگا۔
سعودی عرب میں مویشیوں کی چوری کے الزام میں 13پاکستانی گرفتار
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے اور اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے کلائمیٹ فنانسنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور آئی ٹی شعبوں میں بہتری خوش آئند ہے اور مجموعی برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ضروری ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئی ٹی سیکٹر بہترین کارکردگی پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور پالیسی ریٹ میں کمی نے قرض ادائیگی پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ وزیر خزانہ نے پانڈا بانڈ کے جلد اجراء کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ حکومت سب کچھ "پاکستان فرسٹ” کے ایجنڈے کے تحت کر رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.