Gas Leakage Web ad 1

بیٹے کی گواہی تسلیم، بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد

بیٹے کی گواہی تسلیم، بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد

0

لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل پر چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے ملزم کے خلاف اس کے بیٹے کی گواہی کو درست تسلیم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے عمر قید کے فیصلے کو برقرار رکھا اور ملزم اشرف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری معطل کردی

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد اشرف کے خلاف چشم دید گواہ اس کا بیٹا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کوئی بیٹا اپنے باپ پر اس قسم کا جھوٹا الزام نہیں لگا سکتا۔ بیٹے نے خود باپ پر قتل کا الزام لگایا جسے بغیر کسی شواہد کے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

فیصلے کے مطابق ملزم کے وکیل کا موقف تھا کہ مقتولہ کے دیگر بچے بھی تھے مگر کسی نے باپ کو چارج شیٹ نہیں کیا۔ عدالت نے کہا کہ وہ گواہوں کی تعداد نہیں بلکہ ان کی گواہی کی اہمیت دیکھتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ہر کوئی یہ سمجھ سکتا ہے کہ اگر باپ پر ہی ماں کو قتل کرنے کا الزام ہو تو بچے کس صورتحال میں ہوں گے۔

عدالت نے کہا کہ ہر بچے سے یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ وہ اپنے باپ کے خلاف گواہی دے گا۔ خوف، ڈر اور وفاداری یہ سب چیزیں بچے پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ دیگر بچوں کا والد کے خلاف گواہی نہ دینا پراسیکیوشن کے کیس کو کمزور نہیں کرتا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے وکیل نے دلیل دی کہ مقتولہ کو قتل کرنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ عدالت نے کہا کہ بہت سے کیس ایسے ہیں جہاں بغیر کسی وجہ کے جرم کیا گیا۔ یہ کہنا کہ مقتولہ کو قتل کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی محض اس پر ملزم کی بریت نہیں ہو سکتی۔

جج نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں مکمل کامیاب رہی۔ عدالت نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ ملزم محمد اشرف پر سنہ 2021 میں گوجرانوالہ کے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور سنہ 2022 میں گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.