آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

پاکستان نے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت کو تین سے ایک فریمز کے فرق سے شکست دی، جس کے بعد پاکستانی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
لاہور، گھروں میں کام کے بہانے دوران واردات شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال نے اپنے جارحانہ کھیل اور درست شاٹس کے ذریعے بھارت کے کھلاڑیوں پنکج اڈوانی، ادیتیا مہتا اور بریجیش دامانی کو میدان میں ناکام کیا۔
دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور فوکس کے ذریعے اہم فریمز جیت کر ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے اختتام پر پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے خیرسگالی کے طور پر ایک دوسرے کے ہاتھ ملائے۔
اس فتح کے بعد پاکستان کی ٹیم نے عالمی سطح پر اپنی قابلیت کا اعتراف حاصل کیا ہے اور فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر قومی سطح پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے اور امید ہے کہ پاکستان فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گا۔



