Gas Leakage Web ad 1

کراچی، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

کراچی، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

0

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں 14 انسداد دہشت گردی عدالتوں (اے ٹی سیز) کو سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس (سی این ایس) ایکٹ 2024 کے تحت ‘اسپیشل عدالتیں’ میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ کراچی میں 13 اور حیدرآباد میں ایک عدالت کو منشیات سے متعلق مقدمات کی تیز رفتار کارروائی کے لیے اسپیشل عدالتوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ اسپیشل عدالتیں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز میں قائم ہوں گی جبکہ باقی عدالتوں کو زیر التوا مقدمات کے مؤثر انتظام کے لیے دوبارہ منظم کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز کا 27 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

صوبائی کابینہ نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں نئے 12 منزلہ ایمرجنسی ٹاور کے لیے 15 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ یہ رقم دو مساوی قسطوں میں مالی سال 27-2026 اور 28-2027 میں جاری کی جائے گی۔ نئے ٹاور میں 722 بیڈز اور 17 آپریٹنگ تھیٹرز ہوں گے، جو موجودہ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے 224 بیڈز اور تین آپریٹنگ تھیٹرز کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

کابینہ نے سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت بی ایس-5 سے بی ایس-15 کے عام اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج کی مدت کو جون 2028 تک بڑھانے کی منظوری دی تاکہ امیدواروں کی اہلیت برقرار رہے۔

اس کے علاوہ سندھ چیریٹی کمیشن کے قیام کی منظوری دی گئی جو سندھ چیریٹی کمیشن ایکٹ 2019 کے تحت صوبے میں کام کرنے والی تمام خیراتی تنظیموں، این جی اوز اور این پی اوز کے اندراج، نگرانی اور ضابطہ کاری کے لیے کام کرے گا۔ کمیشن کے ارکان میں وزیر برائے سماجی بہبود بطور چئیرپرسن، اسپیکر کی نامزد دو ارکان، مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور پانچ غیر سرکاری اراکین شامل ہوں گے تاکہ خیراتی فنڈز کا شفاف اور مناسب استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.