اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان درخواست گزاروں میں شامل ہیں اور انہوں نے اس ترمیم کے خلاف درخواست کا ڈرافٹ تیار کر کے سپریم کورٹ کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا، تاہم سپریم کورٹ نے تاحال اس حوالے سے کوئی پٹیشن دائر ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ اسی طرح وفاقی آئینی عدالت میں بھی ججز کی جانب سے ترمیم کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی۔
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کر دیا ہے۔ وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ ججز کے استعفے کئی حوالوں سے غیر آئینی اقدامات کہلائے جا سکتے ہیں۔