Gas Leakage Web ad 1

قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری

قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف غیر ملکی ٹی/20 لیگز میں حصہ لینے کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کر دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق، قومی کھلاڑیوں کو ابوظبی میں ہونے والی ٹی/10 لیگ اور آئی ایل ٹی/20 لیگ کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
دنیا بھر میں گردوں کے دائمی امراض کی شرح میں تشویشناک اضافہ
ذرائع کے مطابق، ابوظبی کی لیگ کے لیے این او سی 25 نومبر تک جاری کیا گیا ہے، جبکہ دبئی کی ٹی/20 لیگ کے لیے تین کرکٹرز کو 2 دسمبر سے لے کر 4 جنوری تک کی مدت کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔

دبئی کی ٹی/20 لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔ ابوظبی کی لیگ کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی، سلمان ارشاد، محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو اجازت نامے ملے ہیں۔

یہ بات واضح رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی کو پہلے ہی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی مل چکے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.