sui northern 1

معیشت کی ترقی کے لیے اشرافیہ کے غلبے کو توڑنا ضروری ہے، مصدق ملک

معیشت کی ترقی کے لیے اشرافیہ کے غلبے کو توڑنا ضروری ہے، مصدق ملک

0
Social Wallet protection 2

کراچی:
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اشرافیہ کے غلبے کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

sui northern 2

پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کا مشترکہ اجلاس ،پلیئر اکویزیشن سسٹم اور لیگ کے آئندہ فارمیٹ پر غور

فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منزل کے تعین کے بغیر سمت درست نہیں کی جا سکتی۔ نوجوانوں کی منزل کوئی پیچیدہ نہیں، وہ تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی خواہشات سادہ ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو لاہور کی اسموگ کی شدت کا اندازہ نہیں۔ اسموگ انسانی زندگی کے 7 سے 8 سال کم کر دیتی ہے۔ انہوں نے ذاتی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے آخری دنوں میں خواہش تھی کہ وہ ہوش میں آئیں تاکہ میں ان سے دل کی بات کرسکوں، مگر یہاں والدین کی زندگیاں آلودگی سے کم ہوتی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عام شہری کو جی ڈی پی یا بیرونی کھاتوں کا نہیں بلکہ اپنی روزمرہ زندگی کے مسائل کا پتا ہے۔ عوام صرف بہتر زندگی چاہتے ہیں، اور یہ ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں۔ عوام کو بنیادی صحت کی سہولتیں دینا کوئی مشکل کام نہیں۔ محلے اور آبادیاں اسی وقت ترقی کریں گے جب مقامی حکومتوں کا نظام مضبوط ہوگا اور نمائندے بااختیار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ روزگار کے بہتر مواقع نجی شعبے کی ترقی سے پیدا ہوں گے، حکومت ہر کسی کو نوکری نہیں دے سکتی۔ پائیدار ترقی کا راستہ جدت اور پیداوار میں اضافے سے جڑا ہے، اور یہ صرف مسابقت سے ممکن ہے۔ دنیا میں حقیقی ترقی ہمیشہ مسابقت کے نتیجے میں آئی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ اگر معاشرے میں سب کو برابر مواقع نہ ملیں تو مسابقت ختم ہو جاتی ہے۔ جب اشرافیہ غالب ہو تو کاروبار آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مخصوص شعبوں کو اگر بجلی، گیس اور مالی مراعات دی جائیں تو دوسرے شعبے کیسے ترقی کریں گے؟ پروٹیکشن اور ٹیرف میں منافع حاصل کرنے سے برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اشرافیہ کے غلبے کو توڑنا معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے، ورنہ ترقی کا عمل ہمیشہ چند ہاتھوں تک محدود رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.