اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ کو آج ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دے دیا۔
ایف بی آر کا اعلان: ٹیکس دہندگان کی حیثیت 2024 کے گوشواروں کی بنیاد پر طے ہوگی
یہ حکم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا۔ سماعت میں سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم کے باوجود اب تک ملاقات نہیں ہو سکی، حالانکہ آج (منگل) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس سے متعلق ہدایات لینے کے لیے ملاقات ضروری ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ جن متعلقہ حکام کو آنا تھا وہ کہاں ہیں؟ بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ سلمان اکرم راجہ کی آج ہی عمران خان سے ملاقات یقینی بنائی جائے۔
عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ وہ جیل حکام سے رابطہ کر کے ملاقات کے انتظامات سے آگاہ کریں۔