سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہے جو 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں قسط جمع نہ کرانے والے عازمینِ حج رواں سال سفر نہیں کر سکیں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق دوسری قسط کی مد میں فی کس ساڑھے چھ لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔ درخواست گزار قسط جمع کرواتے وقت اپنے حج پیکج میں تبدیلی کر سکتے ہیں، تاہم قسط جمع ہونے کے بعد پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مقررہ وقت پر دوسری قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور کی جائے گی، اور منسوخ شدہ درخواستوں کی پہلی قسط کی رقم متعلقہ درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔