Gas Leakage Web ad 1

ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ انہیں آزاد کرایا جائے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ انہیں آزاد کرایا جائے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

0

پشاور — وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ کے ججز کسی دباؤ یا قید میں ہیں تو عوام کو بتایا جائے تاکہ انہیں آزاد کرایا جا سکے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں جسٹس لائرز فورم کے 94 وکلاء کی انصاف لائرز فورم میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کی عمران خان سے ملاقات کے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدالتیں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے میں بے بس ہیں۔

کراچی میں ای چالان کا آغاز؛ صرف 6 گھنٹے میں ایک کروڑ روپے کے جرمانے
انہوں نے کہا کہ "میرا سڑک پر بیٹھنا کمزوری نہیں بلکہ عدلیہ کی بے بسی کا اظہار ہے۔ ہم دو مختلف دستوروں پر مبنی نظام کو ختم کرنے آئے ہیں۔” ان کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کیا گیا، جس کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی جدوجہد کا مقصد حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی ہے، اور اس مقصد کے حصول میں وکلاء برادری کا کردار بنیادی ہے۔

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ صوبے کی تمام بار ایسوسی ایشنز کے لیے 42 کروڑ روپے کی گرانٹس منظور کر لی گئی ہیں جو جلد فراہم کر دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہیں، کمزوروں کے ساتھ ساتھ طاقتوروں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.