sui northern 1

موسم سرما کیلئے گیس کا نیا شیڈول جاری

موسم سرما کیلئے گیس کا نیا شیڈول جاری

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے موسم سرما کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

sui northern 2

اس شیڈول کے مطابق صارفین کو صرف دن کے مخصوص اوقات میں گیس دستیاب ہوگی۔ صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک اور شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ باقی اوقات یعنی رات ساڑھے 8 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔

پاکستان،قازقستان کی مشترکہ مشق”دوستریم V”اختتام پذیر

حکام کا کہنا ہے کہ یہ شیڈول لاہور، اسلام آباد اور ایس این جی پی ایل کے دیگر علاقوں پر لاگو ہوگا اور دورانِ شیڈول گیس کا پریشر کم یا سپلائی معطل بھی ہو سکتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد محدود گیس ذخائر کو منصفانہ طور پر شہری اور دیہی علاقوں میں تقسیم کرنا ہے۔

صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے کھانا پکانے اور دیگر گیس استعمال کے معمولات کو شیڈول کے مطابق ایڈجسٹ کریں تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔ کمپنی نے گیس کا ذمہ دارانہ استعمال کرنے اور گیس چوری یا غیر قانونی کنکشن کی اطلاع دینے کی بھی اپیل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.