لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مزنگ کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ اچانک گلے پر ڈور پھر گئی۔ زخمی نوجوان نعمان یوسف کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔
کراچی: شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں جکڑے باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے
پولیس کا کہنا ہے کہ نعمان میڈیکل ریپ تھا، گھر کا بڑا بیٹا اور واحد کفیل تھا۔ اس کے ایک چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت دی کہ پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔