Gas Leakage Web ad 1

اداکارہ غزالہ جاوید کا لڑکیوں کی شادی کے متعلق انکشاف جانئے

اداکارہ غزالہ جاوید کا لڑکیوں کی شادی کے متعلق انکشاف جانئے

0

پاکستان کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے کہا ہے کہ آج کی لڑکیاں عیاشی اور آزادی کی وجہ سے شادی نہیں کرنا چاہتیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اداکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کے ساتھ موجودہ دور کی لڑکیوں کے شادی نہ کرنے کے رجحان پر بھی بات کی۔
مرزا پور دی فلم میں سونل چوہان کی انٹری، کہانی میں نیا موڑ متوقع
ایک سوال کے جواب میں غزالہ جاوید نے کہا کہ “آج کی لڑکیاں آزاد زندگی گزارنا چاہتی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ ان سے کوئی سوال یا جواب نہ کرے، اسی لیے وہ شادی سے گریز کرتی ہیں۔”

انہوں نے ماضی کی شادیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ “پہلے زمانے میں کم عمر لڑکیوں کی شادیاں کامیاب ترین ہوتی تھیں، آج کل ایسا نہیں رہا۔”

اداکارہ نے دورانِ گفتگو اپنے بھانجے کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ “میرا بھانجا ڈاکٹر ہے، مگر اس نے کسی ڈاکٹر یا انجینئر لڑکی کے بجائے ایک عام گریجویٹ لڑکی سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔”

اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ متعدد صارفین نے ان کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے انہیں “قدامت پسند سوچ” کا حامل قرار دیا۔

ایک خاتون صارف نے لکھا، “دنیا کہاں پہنچ گئی ہے اور یہ آنٹیاں اب بھی پرانی سوچ پر قائم ہیں۔”
بسمہ نامی صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “اسی لیے مردوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ شادی کے بعد بھی ان سے کوئی سوال نہیں کرتا۔”

ایک اور صارف نے لکھا، “چھوٹی عمر میں ہونے والی شادیاں کامیاب نہیں تھیں، بلکہ ان میں شامل لڑکیاں مشکلات برداشت کرتی رہیں کیونکہ ان کے پاس نہ تعلیم تھی نہ آزادی۔”

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.