Gas Leakage Web ad 1

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،  100 انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار کی سطح عبور کرگیا

0

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم کرنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 593 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 233 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں کاروبار کے دوران مزید تیزی آئی اور انڈیکس 2398 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ فی الوقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 260 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس سے قبل کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی اور مجموعی طور پر انڈیکس میں 3000 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.