کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

0

 

 

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت کھڈان کے علاقے کینچتی کراس پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بارود سے بھری زمباد گاڑی سے حملہ ہوا، جس میں کم از کم آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے۔ قافلہ گوادر سے تربت جا رہا تھا اور دھماکے میں دو گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے تربت منتقل کیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت نازک ہے، جس سے ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کو خودکش دھماکہ قرار دیا ہے، تاہم حتمی رپورٹ بم ڈسپوزل یونٹ دے گا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.