Gas Leakage Web ad 1

موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے کی خبر پر وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس، خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل

0

اسلام آباد: موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو متحرک کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو ڈیٹا لیکج کے اس حساس معاملے کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کرے گی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق، تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیٹا لیک میں ملوث عناصر کا تعین کرے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، یہ ٹیم 14 روز کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی، جس کی بنیاد پر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی پرائیویسی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ڈیٹا سیکیورٹی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.