Gas Leakage Web ad 1

گورنر کے پی کا وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا اشارہ

0

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب ہم عددی برتری حاصل کر لیں گے تو تحریک عدم اعتماد ضرور لائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 30 سے 35 ایم پی ایز آزاد ہیں، اور خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں پی ٹی آئی خود ہی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک نہ لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر شرمندگی اٹھائی، پی ٹی آئی اب صرف گلی محلوں تک محدود ہو چکی ہے، وہ اب جلسے جلوس منعقد کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہی۔ گورنر کا کہنا تھا کہ پشاور میں جلسے پر کوئی پابندی نہیں تھی، اگر کرنا چاہتے تو یہاں کر لیتے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ان پر افسوس ہوتا ہے کیونکہ "وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا” آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ اپنے "آقاؤں” کی طرف دیکھتے ہیں۔

قبل ازیں، گورنر خیبرپختونخوا نے سوات واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل پیش آنے والے سانحے میں ہمارے 16 بہن بھائی شہید ہوئے، وہ ڈسکہ اور رستم کے علاقوں میں جا کر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کے لیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلال جیسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچاتے ہیں۔

انہوں نے متاثرین کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دو گھنٹے تک مدد کے لیے چیختے رہے مگر کوئی نہ آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کے ریلے کو آنے میں وقت لگا، لیکن کسی نے نوٹس نہ لیا، اگر ہماری حکومت نے نہیں دیکھا تو باقی دنیا نے ضرور دیکھا۔

فیصل کریم کنڈی نے سوال اٹھایا کہ ایسی ہنگامی صورتحال میں حکومت کی جانب سے فوری ردعمل کیوں نہ آیا؟ اور انکروچمنٹ کی اجازت دینے کا ذمہ دار کون ہے؟

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.