: مسلم لیگ نون کے سینئیر مقامی لیڈر،سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے قریبی ساتھی کو قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔
(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں شہر کے سینئیر مسلم لیگی کارکن، سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو پولیس نے قتل کے ایک کیس مین گرفتار کر لیا ہے۔ چوہدری تنویر کو اہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ چوہدری تنویر وہاں اپنی ضمانت کے لئے موجود تھے، آج ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی جس کے بعد عدالت میں موجود پولیس اہلکاروں نے انہین عدالت سے نکلتے ہی حراست مین لے کر ہسپتال منتقل کر دیا کیونکہ چوہدری تنویر دل کے مریض ہیں اور عدالت میں ان کی طبعیت خراب ہو گئی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔
چوہدری تنویر چوہدری عدنان کے قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں۔
عدنان قتل کیس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی۔
پولیس چوہدری تنویر کو لے کر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی روانہ ہو گئی جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم چوہدری تنویر کا طبی معائنہ کرے گی۔