Gas Leakage Web ad 1

انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ،مینز ایونٹ کا فائنل پاکستان کے نور زمان نے جیت لیا

0

پاکستان نے عالمی انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں مصر کو شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کر لیا، پاکستان کے نور زمان نے حریف مصر کے کریم الترکی کو 3-2 سے شکست دی۔

Gas Leakage Web ad 2

پہلی عالمی انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ مینز کا فائنل پاکستان کے سیڈ 2 نور زمان اور مصر کے سیڈ 3 کریم الترکی کے درمیان کھیلا گیا، اسکواش فائنل دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بھی سٹیڈیم میں موجود تھی۔

فاتح کھلاڑی نور زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی محنت کی تھی چاہتا تھا چمپئئن شپ جیتوں، پہلے ہی سوچا تھا کہ پریشر کو قابو میں رکھ کر کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا، کریم الترکی حال ہی میں جیت کر آئے میں نے محنت زیادہ کی۔نور زمان نے کہا کہ گیم کی پلاننگ یہ ہی تھی کہ تحمل سے کھیلنا ہے، آخری لمحے تک لڑا اور بھرپور محنت کی ، یہ ہی ذہن میں تھا کہ بس جیتنا ہے۔

دریں اثنا ء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے پر نورزمان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ انتہائی دلچسپ تھا، دیکھنے میں بڑا لطف آیا، نور زمان نے بڑی مہارت سے کھیلا اور جیت اپنے نام کی، ہمیں اُمید ہے کہ آگے بھی ہمارے نوجوان کھلاڑی اسی لگن کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.