Gas Leakage Web ad 1

انا للہ و انا الیہ راجعون ،پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل شہید

0

 

Gas Leakage Web ad 2

جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی کے پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، حملے میں کانسٹیبل صادق نور شہید ہوگئے ۔

ڈی پی او آصف بہادر کا واقع کے متعلق کہنا ہے کہ 40 سے 30 دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان دو سے تین گھنٹے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

اطلاع ملتے ہی وانا سے بھاری پولیس نفری شکئی کے لئے روانہ ہوئی، تاہم بزدل دہشتگرد رات کے تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں کانسٹیبل صادق نور شہید ہوئے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.