Gas Leakage Web ad 1

سلمان اکرم راجہ کیلئےاچھی خبر ،ضمانت منظور،کب تک ؟ جانیں

0

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی آئیڈیا نہیں کہ کیا ایف آئی آر درج ہے، آج کل ایف آئی آرز کا موسم ہے۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ آپ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں؟جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق تو رکن قومی اسمبلی ہوں۔جس کے بعد عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.