Gas Leakage Web ad 1

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نکی بیلا کے شوہر گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار

0

نیویارک(نیوزڈیسک)معروف ڈبلیو ڈبلیو ای خاتون ریسلر نکی بیلا کے شوہر روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہال آف فیمر نکی بیلا کے شوہر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کے الزام میں جمعرات کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں کیلیفورنیا کی ناپا کاؤنٹی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرٹیم چنگونتسیف کو جمعرات کو صبح 10:00 بجے ناپا ویلی کاؤنٹی نے کئی دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا، جس میں 273.5 اے اور 73.5 اے شامل ہیں، ان دفعات میں شریک حیات پر تشدد یا چوٹیں آنے پر شامل کیا جاتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.