راولپنڈی (نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انتہائی سنجیدہ ایشوز کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، عزم استحکام بھی اسی کی مثال ہے، سیاسی مافیا چاہتا ہے کہ عزم استحکام کو متنازع بنایا جائے، فوج دہشت گردوں اور ڈیجیٹل دہشت گردوں کے سامنے کھڑی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن نہیں دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط مہم ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 2021 کے نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متعلقہ وزراء، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز موجود تھے، اجلاس میں تمام سروسز چیفس بھی موجود تھے، ایپکس کمیٹی اجلاس کا ایک اعلامیہ بھی جاری ہوا، اعلامیے میں کہا گیا ہمیں ایک قومی اتفاق رائے سے انسداد دہشت گردی کی پالیسی بنانی ہے۔
’’عزم استحکام پر سیاست کی جا رہی ہے‘‘
انہوں نے کہا کہ عزم استحکام پر سیاست کی جا رہی ہے، کیوں ایک مافیا، سیاسی مافیا اور غیرقانونی مافیا کھڑا ہوگیا اور کہنے لگا اس کو ہم نے ہونے نہیں دینا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارا المیہ ہے کہ ہر سنجیدہ معاملے کا سیاست کی وجہ سے مذاق بنایا جاتا ہے، پاکستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں، عزم استحکام سے متعلق 24 جون کو وزیرِ اعظم آفس سے ایک بیان جاری کیا گیا، عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں، اس کو متنازع کیوں بنایا جا رہا ہے؟ ایک مضبوط لابی ہے جو چاہتی ہے کہ عزم استحکام کے اغراض و مقاصد پورے نہ ہوں، عزم استحکام پر سیاست کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ شدت کے ساتھ لڑی گئی، چار سے پانچ آپریشن ہم ہر گھنٹے میں کر رہے ہیں، 16 ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں، اب بھی 50 فیصد مدارس رجسٹرڈ نہیں، کیا یہ فوج نے کرنا ہے؟ تقریباً 32 ہزار سے زائد مدارس پاکستان میں ہیں، ان کے علاوہ دیگر مدارس کہاں ہیں؟ کون ان کو چلا رہا ہے ، نیکٹا کے مطابق کے پی میں اے ٹی سی کورٹس 13 اور بلوچستان میں 9 ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے جھوٹ اور پروپیگنڈا کی وجہ سے میڈیا سے مکالمہ بڑھایا جائے گا، من گھڑت خبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کچھ عرصے سے پاک فوج کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، بڑھتے جھوٹ اور پروپیگنڈے کے پیش نظر ہم تواتر سے پریس کانفرنس کریں گے۔
پریس کانفرنس میں بنوں واقعے کی فوٹیج چلائی گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بنوں واقعہ کی فوٹیج چلائی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سے مظاہرین کے پاس اسلحہ ہے، بنوں واقعے میں ہمارے 8 جوان شہید ہوئے، تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، سپاہی ثوبان نے اپنے آپ کو گرنیڈ پر ڈال دیا تاکہ باقی لوگ بچ جائیں، اگلےدن بنوں کے لوگوں نے کہا ہم امن مارچ کریں گے، اس امن مارچ میں کچھ مسلح لوگ پہلے سے شامل تھے، ایک عارضی دیوار کو بھی وہاں گرایا گیا اور سپلائی ڈپو کو بھی لوٹا گیا ، تاجروں کے امن مارچ میں کچھ مخصوص عناصر شامل ہوئے، اس جگہ سے ایک کلو میٹر دور مسلح افراد نے فائرنگ کی اور جانی نقصان ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ہوا تو ایک انتشاری ٹولے نے پروپیگنڈا شروع کر دیا کہ فوج نے گولی کیوں نہ ماری، بنوں میں فوج نے ریسپانس ایس او پیز کے مطابق بالکل درست دیا، اگر کوئی انتشاری ٹولہ آتا ہے تو اس کو پہلے وارننگ دی جاتی ہے پھر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے، اگر وہ انتشاری ٹولہ نہ رکے تو پھر اس کے ساتھ جو کرنا ہو وہ کیا جاتا ہے، 9 مئی کرنے والے، سہولتکار ، منصوبہ سازوں کو ڈھیل دیں گے تو ملک میں فسطائیت پھیلے گی، ہجوم کو کنٹرول کرنا فوج کی ذمے داری نہیں صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، بنوں کا واقعہ ہوا اس پر عوام کا پُرامن احتجاج ہوا، بالکل ہونا چاہیے، ان دہشت گردوں کے خلاف مارچ کریں بالکل کریں، جیسے ہی یہ واقعہ ہوتا ہے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا دیا جاتا ہے، ڈیجیٹل دہشت گرد کس طرح اصل دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
’’نور ولی آڈیو میں کہہ رہا ہے اسکول، اسپتال، گھر اڑاؤ‘‘
انہوں نے کہا کہ آڈیو کال میں خارجی نور ولی کو سنا جاسکتا ہے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، نور ولی آڈیو میں کہہ رہا ہے اسکول، اسپتال، گھر اڑاؤ، دھماکے کرو لیکن میرا نام نہیں آنا چاہیے، ان میں اتنا ظرف نہیں کہ کہہ سکیں کہ ہم ذمے داری لیتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جو دھرنا ہوا، حکومت اور ادارے حساسیت اور جذباتیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، کل اگر جماعت اسلامی غزہ کے معاملے پر آکر بیٹھے گی تو بھی آپ کہیں گے کہ یہ فوج نے بٹھایا ہے، دھرنے والے آرام سے چلے گئے تو کہا گیا اس کے پیچھے کچھ ہے۔
’’فیک نیوز اس قدر ہے جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کہہ دیتا ہے‘‘
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فیک نیوز اس قدر ہے جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کہہ دیتا ہے، سوشل میڈیا پر فوج اور اس کی قیادت کے خلاف باتیں کی جا رہی ہیں، ڈیجیٹل دہشت گردوں کو قانون نے روکنا ہے، ڈیجیٹل دہشت گرد کو قانون کے مطابق سزا دے کر روکنا ہے، ڈیجیٹل دہشت گرد کو کس طرح ڈیل کرنا ہے، اس کو قانون نے روکنا ہے۔
ایک خارجی ٹولہ افغانستان میں بیٹھا ہے، بھارت موقعے کی تاک میں ہے کہ کب پاکستان کی فوج اور ادارے کمزور ہوں اور وہ واردات کرے، اگر یہ سب چلتا رہا اور ہم اس کے سامنے کھڑے نہ ہوئے تو اس کو مزید اسپیس ملے گی، وقت آگیا ہے کہ پوری قوم کو کھڑا ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا مؤقف واضح کرنا ہے، 22 ہزار 409 چھوٹے بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ہیں، آپریشن کے دوران 31 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ہلاکت بھی ہوئی، ادارے روزانہ کی بنیاد پر 112 آپریشنز انجام دے رہے ہیں، پوری قوم شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
’’فلسطین میں نسل کشی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے‘‘
ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر حکومت اور فوج کا مؤقف بڑا واضح ہے، فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، پاکستان کے سفیر منیر اکرم صاحب نے پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کی، 1118 ٹن امداد غزہ میں بھجوائی جاچکی ہے، فلسطین میں نسل کشی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
قومی خبریں سے مزید
پشاور، زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق، دولہے کی حالت تشویشناک
پشاور، زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق، دولہے کی حالت تشویشناک
پشاور کے علاقے سربند میں شادی کا گھر ماتم گدہ بن گیا، زہریلی چیز کھانےسےدلہن جاں بحق ہوگئی۔
حکومتِ پاکستان نے اوورسیز کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
حکومتِ پاکستان نے اوورسیز کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
حکومتِ پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔
اداکارہ سے ملنے کی خواں لاہور کی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب
اداکارہ سے ملنے کی خواں لاہور کی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب
پسندیدہ ٹی وی اداکارہ سے ملنے کے لیے لاہور میں اپنے گھر سے نکلی 13 سال کی بچی کو کراچی سے بازیاب کر لیا گیا۔
پرویز خٹک کی عدالت میں دیے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست
پرویز خٹک کی عدالت میں دیے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست
سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے عدالت میں دیے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست دے دی۔
توشہ خانہ کا نیا کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
توشہ خانہ کا نیا کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے نئے کیس میں مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز فعال بنانے کیلئے سلمان اکرم راجہ کا سپریم کورٹ سے رجوع
پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز فعال بنانے کیلئے سلمان اکرم راجہ کا سپریم کورٹ سے رجوع
پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز فعال بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
امیر مقام کا وزیرِاعظم سے بنوں واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
امیر مقام کا وزیرِاعظم سے بنوں واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
وفاقی وزیر برائے سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے کہوں گا کہ بنوں واقعے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی جائے۔
وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، بیرسٹر سیف
وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، بیرسٹر سیف
بنوں واقعے کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر پابندی کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے، اسدقیصر
بنوں واقعے کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر پابندی کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے، اسدقیصر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بنوں واقعے کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر پابندی کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے۔
عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں: مریم نواز
عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر کیا عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں، تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں مانیٹرنگ کریں۔
جماعت اسلامی نے ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا
جماعت اسلامی نے ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا
جماعت اسلامی نے ایک بار پھر ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
حکومت چلے گی، کسی پریشانی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
حکومت چلے گی، کسی پریشانی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ان شا اللہ پاکستان تمام مسائل پر قابو پالے گا، ماضی کے تجربے تلخ ہیں، مگر اب ایسا کچھ نہیں ہونے والا, یہ سسٹم اور حکومت چلے گی، کسی پریشانی کی ضرورت نہیں.
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو حراست میں لے لیا گیا۔
الیکشن کمیشن سے پوچھیں گےکہ کیا آپ قانون یا اُسکی منشاء کو شکست دے رہے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
الیکشن کمیشن سے پوچھیں گےکہ کیا آپ قانون یا اُسکی منشاء کو شکست دے رہے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
شعیب شاہین نے کہا کہ آرڈیننس ایکٹ بن چکا ہے ہم نے اُسے بھی چیلنج کرنا ہے۔
پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری کیلئے کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی
پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری کیلئے کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی سے متعلق منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
اہم خبریں’پی ٹی آئی نے ایک جلسہ کرنا ہے، اس میں کیا غلط ہے‘
’پی ٹی آئی نے ایک جلسہ کرنا ہے، اس میں کیا غلط ہے‘
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک جلسہ کرنا ہے، کیا اس میں غلط ہے۔۔
پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری کیلئے کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی
پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری کیلئے کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی سے متعلق منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔۔
’باب وولمر اگر زندہ ہوتے تو آج پاکستان کی کرکٹ بہت مختلف ہوتی‘
’باب وولمر اگر زندہ ہوتے تو آج پاکستان کی کرکٹ بہت مختلف ہوتی‘
پاکستانی معروف کرکٹ کوچ، تینوں فارمیٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہنے والے سابق کھلاڑی یونس خان نے اپنی فٹنس کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔۔
شمالی وزیرستان: دھماکا خیز مواد سے لڑکیوں کا اسکول تباہ
شمالی وزیرستان: دھماکا خیز مواد سے لڑکیوں کا اسکول تباہ
خیبر کے علاقے اکاخیل میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا۔۔
رادھیکا مرچنٹ نے بہو بنتے ہی امبانی خاندان کی قسمت چمکا دی
رادھیکا مرچنٹ نے بہو بنتے ہی امبانی خاندان کی قسمت چمکا دی
بھارتی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے ا
ننت امبانی کی شادی بھارت میں حال ہی میں اختتام پزیر ہونے کے بعد لندن میں ’آفٹر ویڈنگ پارٹیز‘ کا آغاز ہونے والا ہے۔۔